کراچی(اے ون نیوز) پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتہ ہو گیا۔
لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز پرتعینات منتظرمہدی نامی فلائٹ اسٹیورڈ جمرات کو ٹورنٹو پہنچا تھا، لاپتہ فضائی میزبان نے جمعہ کو ٹورنٹوسے لاہور کی پرواز نمبر 798 پر فرائض انجام دینے تھے۔
پروازکے لئے مذکورہ فضائی میزبان نے ہوٹل میں دیگرعملے کے ساتھ رپورٹ نہیں کی، منتظر مہدی سے قبل بھی چار خاتون اور مرد فضائی میزبان مبینہ طور پر سلپ ہو چکے ہیں۔
پہلے سے لاپتہ ہونے والے فضائی میزبانوں کی پاکستانی شہریت ختم نہیں کرائی گئی، دیگر ممالک کی فضائی کمپنیوں کے لاپتہ میزبانوں کی شہریت فوری طور پر منسوخ کی جاتی ہے۔
لاپتہ فضائی میزبانوں کی وطن واپسی پر کارروائی کے لئےایف آئی اے کو کوائف بھی فراہم نہیں کئے گئے، مبینہ طور پر سلپ ہونے والے اپنے قومی شناختی کارڈز کی تجدید بھی با آسانی کرا لیتے ہیں۔