کھٹمنڈو(اے ون نیوز)نیپال میں ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ساو¿ریا ائیرلائن کے ائیرکرافٹ کو حادثہ کھٹمنڈو کے تربھون انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیش ا?یا جہاں بدھ کے روز صبح 11 بجے کے وقت طیارے نے اڑان بھری تو وہ حادثے کا شکار ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق طیارے میں کریو ممبران سمیت 19 افراد سوار تھے جن میں سے 18 کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ حادثے کے بعد کھٹمنڈو کے تربھون انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو بند کردیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہےکہ طیارہ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم حادثے میں مرنے والوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پائلٹ کو زخمی حالت میں طیارے سے باہر نکالا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ اڑان بھرتے وقت رن وے پر پھسلنے سے حادثے کا شکار ہوا جس کے بعد طیارے نے فوری ا?گ پکڑلی، حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ا?گ پر قابو پایا اور لاشوں کو طیارے سے باہر نکالا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارے نے رن وے سے اڑان بھرنے کی کوشش کی تو اس کا ایک پر زمین سے جالگا جس پر طیارے نے ا?گ پکڑلی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا طیارہ جل گیا۔