اہم خبریںتازہ ترینٹیکنالوجی

پانی کی سطح سے اڑنے والا کمرشل طیارہ ،کس ملک نے بنایا ؟ویڈیو دیکھیں

ماسکو (اے ون نیوز)پانی کی سطح سے اڑان بھرنے والے روسی کمرشل طیارے نے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال رکھا ہے۔ایمفیبیئس بیریو بی 200 الٹیئر نامی روسی طیارے کو انتہائی مہارت سے تیار کیا گیا جس کا مقصد کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنا ہے۔

طیارے کو خاص طور پر آگ بجھانے سمیت کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سرچ اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے اور سمندری گشت کے لئے ڈیزائن کیا گیا۔جدید طیارے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ پانی سے اڑان بھر سکتا ہے۔

دراصل بیریو بی 200 الٹیئر ایک ایمفیبیئس جیٹ سے چلنے والا سمندری جہاز ہے جسے بیریو ایئرکرافٹ کمپنی نے بنایا ہے۔کمپنی کے مطابق جہاز کو آگ بجھانے ، تلاش ، بچاؤ ، کارگو اور مسافروں کی نقل و حرکت کے لئے ڈیزائن کیا گیا، جس میں 72 مسافروں کو لے جانے کی گنجائش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button