لاہور(اے ون نیوز)مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کے لئے قومی و صوبائی اسمبلی امیدواران کا حتمی اعلان کر دیا،مسلم لیگ ن نے 54 حلقوں میں مختلف وجوہات کی بنیادوں پر امیدواران کا اعلان نہیں کیا،استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسمنٹ و دیگر وجوہات کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر قومی اسمبلی نشستیں خالی چھوڑ دی گئیں۔
ن لیگ نے پنجاب اسمبلی کے 297 میں سے 16 حلقوں میں انتخابی امیدوار میدان میں نہیں اتارے،خیبرپختونخوا میں 115 میں سے 17 صوبائی اسمبلی حلقوں میں امیدوار نہیں اتارے،سندھ کے 130 میں سے 77 صوبائی نشستیں خالی چھوڑ دی گئیں،بلوچستان میں 51 میں سے 44 صوبائی اسمبلی نشستوں پر امیدوار میدان میں اتارے گئے ہیں،مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے 212 حلقوں میں امیدواران نامزد کر دیئے۔
مسلم لیگ ن نے اسلام آباد کی این اے 48، راولپنڈی کی این اے 54 پر استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ سیڈ ایڈجسمنٹ کی ہے۔این اے 4، 12، 19، 20، 21 اور 22 پر بھی انتخابی امیدواران کا اعلان نہیں کیا،این اے 64، 88، 92، 117، 128 اور 143 پر بھی امیدوار کا اعلان نہیں کیا،مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149، 165، 185، 190، 191 ، 192 اور 193 پر بھی امیدوار کا اعلان نہیں کیا، کل 54 قومی اسمبلی حلقوں میں امیدواران کا اعلان نہیں کیا۔