لاہور(اے ون نیوز)مسلم لیگ ن کے جلال پور جٹاں میں فلاپ پاور شو سے پارٹی قیادت میں تھرتھلی مچ گئی،حلقے کے ٹکٹ ہولڈر ایم پی اے اور ایم این اے کو لاہور بلا لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جلال پور جٹاں میں مسلم لیگ یوتھ کنونشن بری طرح فلاپ ہو گیا ہے،کنونشن میں کارکنوں کی تعداد مایوس کن رہی،مریم نواز کا خطاب شروع ہوتے ہی70فیصد کارکن پنڈال چھوڑ کر چلے گئے۔
ورکرز کنونشن سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے خطاب کیا تھا،اس موقع پر مریم اورنگزیب سمیت دیگر اہم رہنما بھی موجود تھے،ضلعی رہنما ﺅں کے ناقص انتظامات اور کارکنوں کی کم تعداد اکٹھے کرنے پر پارٹی نے سخت ایکشن لیا ہے۔
دوسری طرف پی ٹی آئی کے رہنما مونس الٰہی نے بھی فلاپ کنونشن پر مسلم لیگ ن کی قیادت کا آڑے ہاتھوں لیا۔ سوشل میڈیا ایپ ایکس پر اپنے بیان میں مونس الٰہی نے کہا مریم بی بی ! یہ گجرات ہے آپ کا ماسی ویڑہ نہیں،گجرات نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ کر دیا ہے۔ آپ گوالمنڈٰی بچاو اگر بچا سکتی ہوتو۔