اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

رحیم یار خان،بارش کے پانی میں پھنسی پولیس کی گاڑیوں پر کچے کے ڈاکوﺅں کا بڑا حملہ

رحیم یار خان (اے ون نیوز) رحیم یار خان میںبارش کے پانی میں پھنسی پولیس کی گاڑیوں پر کچے کے ڈاکوﺅں کا بڑا حملہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق رحیم یار خان میں کچے کے علاقے ماچھکہ کیمپ 2 پر ڈاکوو¿ں نے نفری تبدیل کرنے والی پولیس موبائلوں کو راکٹ لانچروں سے نشانہ بنایا، حملے میں 11 اہلکار موقع پر شہید جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

ڈاکوو¿ں نے چھٹی سے وآپس آنے والی پولیس پارٹی کی گاڑی خراب ہونے پر گھیراو¿ کرکے حملہ کردیا، حملے میں زخمیوں اور لاشوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جارہاہے، حملے میں مزید اہلکاروں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

راکٹ لانچر کے حملے میں پولیس موبائلیں تباہ ہوگئیں، واقعے کے بعد ضلع بھر کی پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا ہے جبکہ نفری کی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button