
لاہور(اے ون نیوز)لاہور میں پولیس کانسٹیبل ہی ڈاکو نکلا،شہری سے واردات کرتے بھاگتے ہوئے پکڑا گیا.
اے ون ٹی وی کے مطابق یونیفارم میں ملبوس کانسٹیبل یاسرنے شہری سے لیپ ٹاپ کا بیگ چھینا اور فرارہوگیا،شہری نےشور مچایا تو کچھ فاصلے پرموجود لوگوں نےکانسٹیبل کو دھرلیا.
پولیس کے مطابق تھانہ گلبرگ میں کانسٹیبل یاسر کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے، اہلکار یاسر سےچھینا گیا بیگ موقع پرہی برآمدکرلیاگیاہے.
پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست ملزم کتنے شہریوں سے لوٹ مارکرچکا، تفتیش جاری ہے.