حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا، فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 5 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔
نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نو ٹیفکیشن جاری کر دیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں کے اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہو گا، لائف لائن سمیت کے الیکٹرک صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔
واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ جنوری کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔