اسلام آباد(اے ون نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری.
تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمت ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کا امکان ہےسینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی .
سی پی پی اے کے مطابق ٹیرف میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے ،اگست میں 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی ڈسکوز کو فراہم کی گئی,بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا .
سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 27 ستمبر کو ہوگی.