اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

پولیس کی شدید شیلنگ اور تشدد سے پی ٹی آئی کا کارکن شہید

لاہور(اے ون نیوز) لاہور پولیس کی جانب سے شدید شیلنگ اور تشدد کے باعث پاکستان تحریک انصاف کا کارکن شہید ہو گیا۔

پی ٹی آئی کارکن علی بلال محمدی پارک، جہانگیر ٹاؤن لاہور کا رہائشی تھا اور آج پی ٹی آئی کی ریلی میں شریک تھا۔

پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ پولیس کے تصادم میں کارکن کے سر پر ڈنڈے مارے گئے جس سے وہ زخمی ہو کر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ رانا ثنا اور محسن نقوی اپنے مشن میں کامیاب ہو گئے، انہوں نے ایک ماں سے ان کا بیٹا اور کسی بہن سے اس کا بھائی چھین لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ تھا یہ پولیس اہلکار آج اپنے آقا کے حکم پر خون پینے آئے ہوئے ہیں اسی لیے ہم نے ریلی نہیں نکالی لیکن رانا ثنا نے پھر بھی ایک اور سانحہ ماڈل ٹاؤن دہرا دیا۔

مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ ایک نہتے محب وطن شہری کا خون ان قاتلوں کے سر ہے جنہوں نے آج پولیس اہلکاروں کو حکم دیا تھا کہ جتنے بندے مرتے ہیں مار دو۔

انہوں نے کہا کہ آج پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں خون تھا، خواتین پر ڈنڈے برسائے گئے، ان پر تشدد کیا گیا، ہمیں اس نظام سے اب انصاف کی امید نہیں رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button