اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت ختم، دوبارہ الیکشن لڑنے کا مطالبہ

اسلام آباد(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے شیرافضل مروت کی پارٹی رکنیت ختم کر دی ہے اور کہا ہے کہ وہ دوبارہ الیکشن لڑیں۔

دوسری طرف شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں پارٹی کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں لیکن ایک بات واضح کر دوں خان کا سپاہی تھا۔


‏ہوں اور رہوں گا اور اپنی حیثیت میں لیڈر کی رہائی کی جو کوشش کر سکا کروں گا۔میں قومی اسمبلی کی نشست کے حوالے سے حلقے اور قبیلےکے لوگوں کواعتماد میں لوں گا۔


‏میرے قائد کے کانوں میں میرے خلاف زہر گھولا گیا ہے غلط فہمیاں پیدا کی گئی ہیں،میں کوشش کروں گا لیڈر سے ملکر اپنا موقف انکے سامنے پیش کروں اور میں انہیں مطمعن کرنے کی کوشش کروں گا اگر وہ مطمعن نہ ہوئے تو سیٹ انکی امانت ہے اسی وقت واپس لوٹا دونگا۔ مجھے یقین ہے میرا لیڈر جلد رہا ہوگا۔


‏پارٹی کے اندر کسی لیڈر یا کارکن کی میرے کسی فعل سے دل آزاری ہوئی ہو تو تہہ دل سے معذرت خوا ہوں۔ امید کرتا ہوں پارٹی رہنما میرے خلاف بیان بازی سے گریز کریں گے تاکہ باہمی احترام کے اصول پامال نہ ہوں۔


‏اور کیونکہ میرے کوئی سیاسی عزائم نہیں لہذا اس فیصلے کا میرے مستقبل پر مثبت یا منفی اثر نہیں پڑے گا لیکن مجھے افسوس رہے گا کہ مجھے باضابطہ سنے بغیر میرے خلاف یکطرفہ فیصلہ صادر کر دیا گیا۔


‏اللہ پاکستان کا خان صاحب کا اور پی ٹی آئی کا حامی و ناصر ہو۔ آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button