
اسلام آباد(اے ون نیوز)اسلام آباد الیکشن ٹربیونل سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم،اسلام آباد سے پی ٹی آئی امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر حکم امتناع جاری کر دیا.
اسلام آباد ہائیکورٹ نے شعیب شاہین کی الیکشن پٹیشن کی حد تک الیکشن ٹریبیونل کو کاروائی سے روک دیا،چیف جسٹس عامر فاروق نے حکم جاری کیا،این اے 47 سے طارق فضل چوہدری ایم این اے بنے، شعیب شاہین نے چیلنج کر رکھا ہے.
الیکشن ٹریبیونل باقی دو حلقوں سے متعلق کاروائی آگے بڑھا سکے گا،الیکشن ٹریبیونل نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے متعلق کیس 24 دسمبر کے لئے مقرر کر رکھا.