اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

تحریک انصاف کے کون سے سینیٹر پارٹی چھوڑ رہے ہیں ؟نام سامنے آ گئے

اسلام آباد(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق ارکان اسمبلی کے بعد سینیٹرز کے بھی پارٹی چھوڑنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سینیٹر شوکت ترین، فلک ناز، ذیشان خانزادہ کا پارٹی چھوڑنے کا امکان ہے جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا آفریدی بھی پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کر سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر مرزا محمد آفریدی آزاد امیدوار منتخب ہونے کے بعد پی ٹی آئی میں شامل ہوئے، ان کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے میں پی ٹی آئی کا مرکزی کردار تھا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹر فدا محمد، دوست محمد کی بھی پارٹی سے علیحدگی متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی سینیٹرز کی سیف اللہ نیازی کی پریس کانفرنس کے بعد مشاورت بھی ہوئی، 2 سینیٹرز نے سینیٹ نشست سے مستعفی ہونے سے متعلق ماہرین قانون سے مشاورت بھی کی۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے بھی پارٹی چھوڑ دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button