اسلام آباد(اے ون نیوز)الیکشن کمیشن کا پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کے بیان پر رد عمل سامنے آ گیا ہے.
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات آئین اور قانون کے تحت منصفانہ اور شفاف کروانے کو یقینی بنائے گا،پی ٹی آئی کاچیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے حوالے سے بیان بے بنیاد ہے، 17 جولائی اور 16 اکتوبر 2022 کے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری مثالی تھی.
الیکشن کمیشن ترجمان نے مزید کہا الیکشن کمیشن نے انتخابی شفافیت کا ثبوت اپنے عمل سے پیش کیا، ضمنی انتخابات کی شفافیت کو ہر سطح پر سراہا گیا،الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کبھی کسی حکومت کے دباؤ میں نہیں آیا اور نہ آئے گا،الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر صرف آئین و قانون کے تحت آپنی ذمہ داریاں سر انجام دیتا رہے گا،
ایسے وقت میں جب افہام و تفہیم سے عام انتخابات کی تاریخ مقرر کی گئی ہے تو ایسا بیان ماحول کو خراب کرنے کی ناکام کوشش ہے، الیکشن کمیشن جیسے آئینی ادارے کو ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے دباو میں نہیں لایا جاسکتا،پی ٹی آئی چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن پر الزامات لگانے کی بجائے اپنی توجہ عام انتخابات مرکوز کرے، انتخابات میں نہ تو الیکشن کمیشن اور نہ ہی چیف الیکشن کمشنر کسی پارٹی کے دباؤ میں آئے گا.