اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

پی ٹی آئی کارکنوں کے شدید احتجاج کے بعد شیر افضل مروت کو رہا کردیا گیا

 پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر اور عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کو کارکنوں کے شدید احتجاج کے بعد رہا کردیا گیا ہے ۔ 

پولیس نے شیر افضل مروت کو ہدایت کی ہے کہ وہ باجوڑ کے علاقے سے واپس چلے جائیں۔ 

خیال رہے کہ  شیر افضل مروت نےباجوڑ ایجنسی میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے لیے جانا تھا لیکن انہیں چکدرہ کے مقام سے گرفتار کرلیا گیا۔ تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے انتہائی شرمناک ہیں،

تحریک انصاف کی رہنماوں کی گرفتاری اور اغواء کے واقعات فوری طور پر رک جانے چاہیئں۔

ان کی گرفتاری کی خبریں سامنے آںے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے چکدرہ روڈ کو بند کردیا اور ان کی رہائی تک دھرنے کا اعلان کیا۔

ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو سوات پولیس نے گرفتار کیا اور اس تمام کارروائی کی نگرانی ڈی ایس پی نے کی، گرفتاری کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button