اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
ٹانک میں سابق رکن اسمبلی حبیب اللہ خان کنڈی جاں بحق ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حبیب اللہ خان کنڈی پرحملے کا افسوسناک واقعہ ٹانک کے گاؤں رنوال میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کی جائیں گی۔ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔
یاد رہے حبیب اللہ خان کنڈی نے 2018 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا، صدر پی ٹی آئی ٹانک کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں۔
9مئی کے واقعات کے بعد حبیب اللہ کنڈی نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا تھا۔