اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بلے کا نشان واپس لیے جانے پر پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا

 پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بلے کا نشان واپس لیے جانے پر ردعمل دے دیا ہے۔ 

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، تحریک انصاف کی جانب سے فیصلے کے خلاف منگل کے روز ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔ 

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو  کالعدم قرار دے دیا ہے۔ فیصلے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن قانون کے مطابق نہیں ہوئے ، پی ٹی آئی آئین اور الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق انتخابات کروانے میں ناکام رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان بھی واپس لے لیا ہے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button