
بارڈر ملٹری پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور سابق ایم این اے عبدالمجید خان نیازی کے مرحوم باپ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ عبدالمجید خان نیازی کے والد عبدالوحید خان نیازی کے خلاف یہ مقدمہ 16ایم پی او کے تحت درج کرایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عبدالوحید خان نیازی 7سال قبل اس دنیا فانی سے رخصت ہو چکے ہیں۔ان کے خلاف اندراج مقدمہ پر لوگ حیرت زدہ ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پروفیشنلزم پر سوال اٹھا رہے ہیں۔