اٹک میں ایک ہی گھرانے کے 4 افراد کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں چاروں کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔
اٹک میں ایک ہی گھرانے سے فیملی کے جن چار افراد کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں ان کا تعلق تحریک انصاف سے ہے، قومی اور صوبائی حلقوں سے میجر (ر) طاہر صادق اور ان کی اہلیہ، بیٹے اور بیٹی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔
طاہر صادق کے این اے 50 اٹک ون سے اور حلقہ اٹک 2 سے ان کی بیٹی ایمان طاہر، صوبائی حلقہ پی پی 2 سے ناز طاہر اور بیٹے زین طاہر کے پی پی 3 سے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب الیکشن ٹربیونل نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر مملکت علی محمد خان کے کاغذات درست قرار دے دیے۔
الیکشن ٹربیونل پشاور کے جج جسٹس وقار احمد نے محمد خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت کی، وکیل نے کہا کہ علی محمد خان پر کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پارٹی ٹکٹ نہ لگانے پر اعتراض اٹھایا گیا۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ پہلے جمع کرانا لازمی نہیں، 12 جنوری تک جمع کرایا جاسکتا ہے۔