اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی انتخابات سے باہر ہو گئے

لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے تحریک انصاف کے صدر وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، اپیلٹ ٹریبونل نے پرویز الٰہی اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے،پرویز الٰہی کے این اے 59اور پی پی 23سے اپیلیں مستردکی گئی۔

 قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونل نے تحریک انصاف کے صدر وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت  کی،اپیل پر سماعت جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کی، پرویز الہی نے این اے 59 اور پی پی 23 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے،الیکشن کمیشن کے لاء افسر فلک شیر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاء ذوالقرنین حیدر عدالت پیش ہوئے،الیکشن کمیشن نے پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے ریکارڈ عدالت پیش کر دیا،،پرویز الہی کی جانب سے سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن ٹریبونل نے چودھری پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔بعدازاں ٹریبونل نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پرویز الٰہی اور ان کی اہلیہ کی  اپیلیں مسترد کردیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button