اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان سے مشاورت مکمل، پی ٹی آئی آج ٹکٹوں کا اعلان کرے گی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عمران خان سے مشاورت مکمل ہوچکی ہے، آج شام یا کسی بھی وقت ٹکٹوں کا اعلان کیا جائے گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے ٹکٹوں پر مشاورت کیلئے اجازت نہیں دی جا رہی تھی، آج رات 11 بجے سے پہلے کسی بھی وقت ٹکٹوں کا اعلان کروں گا،  کل یا پرسوں امیدوار متعلقہ آر او کے سامنے ٹکٹ فائل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم الیکشن کمیشن میں عدالتی حکم جمع کروا چکے ہیں اب صاف شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو آرڈر ہو چکا ہے کہ بلے کا نشان الاٹ کیا جائے، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ بلے کے نشان کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کرے، پی ٹی آئی کا نشان کے ساتھ جانا ضروری ہے، الیکشن کمیشن کہ ذمہ داری ہے کہ الیکشن شفاف ہو، عدالت کا احترام کریں اور اس کے فیصلے پر عمل کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button