اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

تحریک انصاف کا "نیا پلان ” ۔۔؟

 یہ پاکستان تحریک انصاف  کا نیا پلان ہے یا کچھ اور کہ انتخابی نشان ’’بلا‘‘واپس لئے جانے کے بعد پی ٹی آئی کے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے کئی امیدوار مختلف انتخابی نشانوں کیساتھ عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ریاض فتیانہ کرسی جبکہ ان کی اہلیہ آشفہ ریاض انتخابی نشان پیالہ سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔

گجرات سے قیصرہ الٰہی اور سمیراالٰہی کو الگ الگ انتخابی نشان الاٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح خوشاب سے عمراسلم کوبوتل اور ان کے چھوٹے بھائی احسن اسلم اعوان استری اسٹینڈ،گوجرانوالہ سے ظفراللہ چیمہ کوپیالہ جبکہ ان کے بیٹے سہیل ظفر چیمہ کو دوسرا نشان ملا ہے ۔

سیالکوٹ سے ریحانہ ڈا ر اوران کی بہو عروبہ ڈار ، رحیم یارخان سے رئیس محبوب اور ان کے بیٹے احمر محبوب ۔ اٹک سے طاہرصادق ،ان کی بیٹی ایمان طاہر، بیٹے زین الٰہی اور ناز طاہر کوبھی الگ الگ انتخابی نشانات ملے ہیں۔

لودھراں سے سیداقبال شاہ اورانکے بیٹے عامر اقبال ۔ راجن پور سے احمددریشک ان کے بھائی عاطف علی دریشک ۔ ملتان سےعامر ڈوگر اور ان کے بھائی عدنان ڈوگر ۔ فیصل آباد سے علی افضل ساہی اور انکے بیٹے جنید افضل ساہی ۔ ساہیوال سے رائے مرتضیٰ اور ان کے کزن رائے اقبال ۔ لاہور سے کرامت کھوکھر اور ان کے داماد ظہیر عباس کھوکھراور وہاڑی سے عائشہ جٹ اور عارفہ جٹ ایک ہی خاندان ، گھر اور ایک ہی پارٹی ہونے کے باوجود الگ الگ انتخابی نشانات کے ساتھ بلا چھن جانے کے بعد الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button