سینئر صحافی اور اینکرجاوید چوہدری پاکستان تحریک انصاف کا پلان’سی‘ بھی سامنے لے آئے ہیں جس کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے پارٹی بانی عمران خان اپنے ایک ایک امیدوار کا اعلان کریں گے ۔
اپنے ولاگ میں جاوید چوہدری نے بتایا کہ ’ پاکستان تحریک انصاف نے اپنا پلان سی بھی ظاہر کردیا ہے جس کے تحت آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے ایک ایک امیدوار کا اعلان کیاجائے گا، یہ اعلان عمران خان کے منہ سے کرایاجائے گا ، پاکستان تحریک انصاف کاکہنا ہے کہ ہم اپنے امیدواروں کو جتوانے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیں گے ، امیدواروں کے اعلان کے ساتھ ان کے انتخابی نشانات بھی ہوں گے ‘۔
ان کا مزید کہناتھاکہ’ آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تیار کردہ ویڈیوز کو صرف متعلقہ انتخابی حلقوں میں وائرل کروایا جائے گا اور اس سلسلے میں مہم کیلئے خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہیں، یہ ٹیکنالوجی کی زبردست قسم کی جنگ ہو گی اور میرا خیال ہے پاکستان تحریک انصاف سے اس فیلڈ میں کوئی سیاسی جماعت مقابلہ نہیں کر سکتی‘۔