پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی نتائج میں تبدیلی کےلیےخفیہ سافٹ ویئر کی تیاری کاالزام لگادیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سےجاری ہونیوالے بیان کے مطابق نتائج میں ردوبدل کےلیے خفیہ سافٹ ویئر کی تیاری کی خبریں سامنے آرہی ہیں، ووٹ کی حرمت پامال کرنا ملک کےلیے تباہ کن ثابت ہوگا، منصوبہ ساز ووٹرز کو نشانہ بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔پی ٹی آئی ترجمان نےکہا کہ تحریک انصاف کی ویب سائٹ بند کرکےعوام کو معلومات سے روکا جا رہا ہے، انتخابی نتائج سے چھیڑ چھاڑ انتخابات کی ساکھ کو خاک میں ملا دے گا۔ترجمان نے کہا کہ عوام تحریک انصاف کو سیاست و حکومت کی قیادت سونپنے کےلیے پرعزم ہیں۔