اسلام آباد(اے ون نیوز)الیکشن سے چند روز پہلے تحریک انصاف کا انٹرا پارٹی انتخابات کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹراپارٹی انتخابات موخر کردیئے۔
اے ون ٹی وی کے مطابق ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن عام انتخابات کے فوری بعد ہوں گے،پارٹی قیادت کی حلقوں میں مصروفیت کے باعث انٹراپارٹی الیکشن موخر کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی کا شیڈول جاری کیا گیا تھا اور اس پر عملدرآمد بھی شروع ہو چکا تھا، تاہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر انٹراپارٹی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔