اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ
پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں تصادم، مشتعل افراد نے پولیس کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے
خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی جانب سے بغیر اجازت جلسہ کرنے پر پولیس نے کارروائی کی اس دوران کارکنوں اور پولیس میں ہاتھاپائی ہوگئی۔
تصادم میں مشتعل کارکنوں نے پولیس کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے اور پھر پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ،شیلنگ کی گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈی ایس پی تخت نصرتی کا کہنا ہے کہ جلسے کے منتظمین نے جلسے کی اجازت نہیں لی تھی، پی ٹی آئی ورکرز کی طرف سے پتھراؤ کے باعث پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔