اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

انتخابات سے 3 روز قبل پی ٹی آئی رہنما نے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا 

انتخابات سے 3 روز قبل این اے 155 سے پی ٹی آئی امیدوار عفت طاہرہ سومرو نے دستبرداری کااعلان کر دیا ہے۔ 

عفت طاہرہ سومرو کے بھائی حافظ حطیم کی جانب سے جاری ہونیوالے ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہمارے اغواء سے متعلق من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں، ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، یہ بھی بدگمانی پیدا کی جارہی ہے کہ ہم پیسےلیکر الیکشن سے دستبردار ہوئے ہیں ، حالانکہ ایسا کچھ نہیں ہے بلکہ ہم نے اپنی رضامندی سے الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،ہمارے بارے میں جتنی بھی افواہیں گردش کر رہی ہیں میں ان سب کی تردید کرتا ہوں۔عفت طاہرہ سومروکے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ ہم یہاں اپنی خوشی سے موجود ہیں، ہم نے باہمی رضامندی کیساتھ الیکشن میں حصہ نہ لینے اور این اے 155 لودھراں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button