تحریک انصاف کے حمایت یافتہ رکن اسمبلی امتیاز شیخ چھپ کر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پہنچے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا تو سپیکر سبطین خان نے اعلان کیا کہ آج نو منتخب اراکین سے حلف لیا جائے گا، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نو منتخب رکن اسمبلی امتیاز شیخ کالی شیشوں والی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر لیٹ کر اسمبلی پہنچے۔
اجلاس کے دوران سپیکر سبطین خان کا کہنا تھا کہ نو منتخب اراکین کو اسمبلی آنے سے نہیں روکا جانا چاہیے۔