اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

پنجاب اسمبلی کا ایوان جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا

لاہور(اے ون نیوز)حکمران اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری پنجاب اسمبلی میں بھاری اکثریت سے جیت گئے،حکمران اتحاد کے آصف علی زرداری نے پنجاب اسمبلی میں 246ووٹ حاصل کئے۔

سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی 100ووٹ حاصل کر سکے،صدارتی الیکشن کے دوران کل 6 ووٹ مسترد ہوئے،پنجاب اسمبلی میں پریزائیڈنگ آفیسر نثار درانی نے صدارتی الیکشن کے نتائج کا اعلان کیا۔

پنجاب اسمبلی میں کل 353میں سے 352نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ،تحریک لبیک نے پنجاب اسمبلی میں صدارتی الیکشن میں ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ،پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی کی جانب سے جیت کی خوشی میں نعرے بازی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button