لاہور (اے ون نیوز) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکارراحت فتح علی خان نے اپنے ملازم کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا دیا، واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راحت فتح علی خان اپنے ذاتی ملازم کوجوتوں اورتھپڑ سے تشدد کانشانہ بناتے رہے،راحت فتح علی خان شور مچا رہے ہیں کہ میری بوتل کہاں ہے، اور ساتھ ہی گھریلوملازم پرجوتوں اورگھونسوں کی بارش کردی۔ویڈویو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ موقع پرموجود دیگرملازمین راحت علی فتح علی خان کو ملازم پر تشدد سے روک نہ پائے جبکہ ملازم جان بخشی کیلئے واسطے دیتارہا۔