اہم خبریںپاکستان

پنجاب بھر میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیرآب،گندم کی فصل کو شدید نقصان

لاہور ،پشاور(اے ون نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی معطل ہو گئی ۔

لاہور کے علاقے ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک ، گلشن راوی اور اطراف میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہا ،کاہنہ، گجومتہ، نشتر کالونی اور اطراف میں بھی رات گئے سے بارش نے موسم کو مزید خوشگوار بنا دیا ،گلبرگ، اچھرہ، وحدت روڈ اور اطراف میں بھی ہلکی بارش سے سردی واپس آ گئی ۔

ادھر موسم کا احوال بتانے والوں نے اگلے 24گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کردی اور لاہور سمیت صوبہ بھر میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ شب سے مغربی ہواﺅں کے داخل ہونے کے باعث خنکی میں اضافہ ہو گیا ۔دوسری جانب شدید بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تیز ہواﺅں اور ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں بالخصوص گندم کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ادھر پنجاب کے دیگر شہروں اوکاڑہ، رینالہ خورد اور حجرہ شاہ مقیم میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

مختلف علاقوں میں بارش ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ شدید بارش سے نشیبی علاقے بھی زیرآب آگئے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا میں شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ پر کے روز بھی وقفے وقفے سے جاری رہا ، مختلف علاقوں میں آسمان پر کالے بادلوں کے ساتھ ساتھ ہلکی ہلکی بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ چترال، بونیر، سوات، ایبٹ آباد، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کے بیشتر مقامات پر تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے صوبے کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی ہے، پشاور میں 3، بونیر میں 11، تیمرگرہ میں 10، چترال میں 6 اور کلام میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button