لاہور(اے ون نیوز)پاکستان کی تاریخ میں پہلی مصنوعی بارش کے بعد لاہور میں سموگ کی شدت میں کمی آئی ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں چھٹے نمبر پر چلا گیا، ایئر کوالٹی انڈیکس 189 ریکارڈ کیا گیا ہے،مصنوعی بارش کیلئے خصوصی جہازوں سے کیمیکل چھڑکا گیا، بادلوں پر 48 فلیئر چلائے گئے۔
فضائی آلودگی میں کراچی دنیا بھر میں سرفہرست ہے، شہر قائد کا اے کیو آئی 313 تک پہنچ گیا، ڈھاکہ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 254 ریکارڈ کیا گیا، آلودہ ترین شہروں میں کولکتہ کا تیسرا نمبر ہے۔