
لاہور(اے ون نیوز)معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے شہزاد بھٹی کے وطن واپسی کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ 25 جولائی کو پاکستان واپس آئیں گے۔ سوشل میڈیا پر دونوں شخصیات کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا ہے، جس کی وجہ سے ان کے حامیوں کے درمیان بھی کشیدگی پائی جا رہی ہے۔
پس منظر: توہینِ مذہب اور ذاتی الزامات
تنازع اس وقت شروع ہوا جب شہزاد بھٹی نے رجب بٹ پر توہینِ صحابہ کے الزام میں شدید تنقید کی اور کہا کہ اگر رجب بٹ پاکستان آئے تو انہیں "سبق سکھایا” جائے گا۔ شہزاد بھٹی نے رجب بٹ کو کھلے عام چیلنج دیا کہ وہ وطن واپس آکر خود کو ثابت کریں۔
رجب بٹ کا جواب: 25 جولائی کو پاکستان واپسی
رجب بٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا:”میں پاکستان نہیں آنا چاہتا تھا، لیکن اب تمھارے چیلنج پر 25 جولائی کو واپس آرہا ہوں۔ جو کرنا ہے کرلو۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اگر شہزاد بھٹی واقعی سچے ہیں تو وہ اکیلے کسی بھی نیوٹرل مقام پر ملاقات کریں جیسے کہ شیخوپورہ یا بھیرہ۔
عدالتوں پر اعتماد کا اظہار
رجب بٹ نے کہا کہ اگر انہوں نے کوئی غلطی کی ہے تو عدالتیں موجود ہیں، اور انہیں پاکستان کے اداروں پر مکمل اعتماد ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ کسی سے نہیں بھاگے، بلکہ سیکیورٹی خدشات کے باعث بیرون ملک مقیم ہوئے۔
الزامات کا ردعمل اور دھمکیوں کا تبادلہ
رجب بٹ نے شہزاد بھٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ:”جن کے سہارے تم اُڑ رہے ہو، اگر میں نے تمھارے وائس میسجز اُنہیں بھیج دیے تو وہی تمھارے خلاف ہو جائیں گے۔”
انہوں نے کہا کہ وہ کبھی شہزاد بھٹی کو بڑا بھائی سمجھتے تھے، لیکن اب ایسا نہیں، اور پوری دنیا دیکھے گی کہ "کون کتنے پانی میں ہے۔”