اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

گلاب دیوی ہسپتال لاہور میں 18سالہ مریضہ سے واش روم میں زیادتی، ملزم گرفتار

لاہور(اے ون نیوز)لاہور کے گلاب دیوی ہسپتال میں جنسی درندے نے مریضہ کو بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا۔

اے ون ٹی وی کے مطابق لاہور پولیس نے گلاب دیوی اسپتال میں 18 سالہ مریضہ سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق واقعہ 13 جولائی کوپیش آیا،گرفتارملزم لیبارٹری ٹیکنیشن اسٹوڈنٹ ہے جب کہ متاثرہ لڑکی ننکانہ صاحب کی رہائشی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ لڑکی ننکانہ صاحب کی رہائشی اورگلاب دیوی اسپتال کے امیر الدین وارڈ میں زیر علاج تھی۔13 جولائی کو ملزم اسپتال میں ایک طالب ساتھی کے ہمراہ لڑکی کو دوسرے بلاک کے واش روم میں لے گیا اور زیادتی کو نشانہ بنا ڈالا جب کہ اس کا ساتھی واش روم کے باہر کھڑا رہا۔

پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button