اہم خبریںتازہ ترین

لاہور میں درندوں کی 70 سالہ خاتون سے اجتماعی جنسی زیادتی

لاہور(اے ون نیوز)لاہور میں درندہ صفت ملزمان نے 70 سالہ خاتون کو ریلوے پھاٹک پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

لاہور میں تھانہ مصطفیٰ آباد کی حدود میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، متاثرہ خاتون کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کے بیٹے نے تھانہ مصطفیٰ آباد میں 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے متن کے مطابق سیکیورٹی گارڈ کی وردی میں ملبوس 2 ملزمان نے 70 سالہ خاتون کو رکشے سے اتارا اور انہیں ریلوے پھاٹک تک لے گئے، جہاں انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزمان خاتون سے رقم بھی لے کر فرار ہوگئے۔

پولیس حکام نے اندراج مقدمہ کے بعد ضابطے کی کارروائی شروع کرتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگانے کی کوششوں کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button