اہم خبریںتازہ ترینذرا ہٹ کے

لاہور سے سری لنکا پہنچنے والے طیارے میں چوہے نے عملے کو ناکوں چنے چبوا دیے

کولمبو(اے ون نیوز)سری لنکا کے مسافر طیارے میں ادھم مچانے والے چوہے نے 3 دن تک اس جہاز کو پرواز سے روکے رکھا۔ یہ طیارہ لاہور سے کولمبو پہنچا تھا۔

یہ دلچسپ واقعہ سری لنکا کی قومی ایئرلائن کے ایک طیارے میں پیش آیا۔ جس میں ایک چوہا نظر آنے پر پرواز معطل کردی گئی تھی۔

سری لنکا کے قومی ایئرلائن کے اس طیارے کو گراو?نڈ کردیا گیا اور چوہے کی تلاش شروع کی گئی لیکن چوہے نے بھی عملے کو ناکوں چنے چبوا دیے تھے۔

بالاخر تین دن کی دوڑ بھاگ کے بعد طیارے سے چوہا مردہ حالت میں مل گیا جس کے بعد طیارے کو پرواز بھرنے کی اجازت مل گئی تاہم 3 دن گراونڈ ہونے کی وجہ سے ایئرلائن کو بھاری مالی نقصان ہوا۔

رپورٹس کے مطابق طیارے میں چوہے کی موجودگی کا انکشاف اس وقت ہوا جب سری لنکن ایئر لائنز کی پرواز ایئر بس اے 330 لاہور سے کولمبو پہنچی تھی۔

طیارے کے عملے کا کہنا تھا کہ اس بات کو یقینی بنائے پرواز ممکن نہ تھی کہ کہ چوہے نے کہیں کوئی تار نہ کاٹ دی ہو یا کسی آلے کو نقصان نہ پہنچا دیا ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button