اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

ریسٹورنٹس، ریٹیلرز کی جعلی رسید کی رپورٹ کرنے پر بڑے انعام کا اعلان

اسلام آباد (اے ون نیوز )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریسٹورنٹس اور ریٹیلرز کی جعلی رسید کی رپورٹ کرنے پر انعام کا اعلان کردیا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس آسان موبائل ایپ پر ریسٹورنٹس، ریٹیلیرز کی رسید کی کیو آر کوڈ سے تصدیق کی جا سکتی ہے، جعلی رسید رپورٹ کرنے والے کو 20 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رسید کی تصدیق نا ہو تو موقع پر ہی جیو ٹریکنگ سے جعلی رسیدکو رپورٹ کیا جاسکتا ہے، رپورٹنگ کا طریقہ کار اور تفصیلات ایف بی آر کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button