کراچی (اے ون نیوز) سینئر صحافی اور استاد پروفیسر شاہدہ قاضی انتقال کرگئی ہیں، شاہدہ قاضی کو پاکستان کی پہلی خاتون ٹی وی رپورٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
اہل خانہ کے مطابق پروفیسر شاہدہ قاضی کی صحت کچھ عرصے سے خراب تھی اور وہ سول ہسپتال کراچی میں زیر علاج تھیں جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق 79 سالہ پروفیسر شاہدہ قاضی کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی جبکہ ان کی تدفین جامعہ کراچی کے قبرستان میں ہو گی۔
پروفیسر شاہدہ قاضی جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کی چیئرپرسن کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکی ہیں۔