
ممبئی(اے ون نیوز)چیمپئنز ٹرافی میں جیت کے بعد روہت شرما کو ٹیسٹ کی کپتانی میں توسیع مل گئی ،انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ سیریز میں روہت شرما اب بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
اس سےپہلے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد روہت شرما کی کپتانی خدشات کا شکار تھی،اور انہیں سیریز کے آخری ٹیسٹ سے بھی ڈراپ کر دیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے تمام اسٹیک ہولڈر سمجھتے ہیں ٹیسٹ میں اب بھی روہت شرما کپتانی کیلئے بہترین چوائس ہیں،بھارتی ٹیم جون میں انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز کرےگی.