اہم خبریںتازہ ترینکھیل

کرسٹیانو رونالڈو کی ’بسمہ اللّٰہ‘ پڑھتے ویڈیو وائرل ہو گئی

لندن(اے ون نیوز)پرتگالی اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی ’بسمہ اللّٰہ‘ پڑھتے ویڈیو وائرل ہو گئی۔

یورو 2024ء کوالیفائرز کے گروپ جے میں سلواکیہ کے خلاف میچ میں رونالڈو نے پرتگال کی قیادت کی، میچ جب پنالٹی کیک کے فیصلہ کُن موڑ پر پہنچا تو کھلاڑی کو ’بسم اللّٰہ‘ کے کلمات پڑھتے ہوئے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔کرسٹیانو رونالڈ کی اس پنالٹی کک سے ان کی ہوم ٹیم پرتگال 3-2 سے فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔


پرتگالی سٹار فٹ بالر کی مذکورہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سعودی پرو لیگ میں النصر کلب کی قیادت کرنے والے سٹار فٹ بالر کی اس سے قبل سجدہ اور سلام کرتے ہوئے بھی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button