ماسکو(اے ون نیوز)روس میں بڑی دہشتگردی،دہشتگردوں نے یہودی اور عیسائی عبادت گاہوں کو نشانے پر رکھ لیا،بڑی تعداد میں ہلاکتیں ۔
اے ون ٹی وی کے مطابق روس کے علاقے داغستان میں نامعلوم مسلح افراد نے عیسائی اور یہودی عبادت گاہوں پر حملہ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے دو گرجا گھروں اور یہودی عبادت گاہ کی عمارتوں کو آگ لگا دی، پولیس چیک پوسٹ پر بھی فائرنگ کی،واقعے میں 7 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔
مقامی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں گرجا گھر کا پادری اور 6 پولیس اہلکار جبکہ زخمیوں میں 12 پولیس اہلکار شامل ہیں۔
روسی میڈیا کا کہناہے کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو حملہ آور بھی مارے گئے۔
روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق دہشت گردی کی کارروائیوں پر مجرمانہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔