اسلام آباد(اے ون نیوز) چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پاکستان میں اٹلی کے سفیر اینڈریاس فیراریز کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات.
ملاقات میں باہمی دلچسبی کے امور سمیت مجموعی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، چئیرمین سینیٹ نے کہادونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں،ملاقات میں توانائی کے موضوع پر تفصیلی بات چیت بھی ہوئی.
صادق سنجرانی نے کہا پاکستان کو توانائی کے بحران کا سامنا ہے، قابو پانے کیلئے دنیا کی معاونت ناگزیر ہے،بجلی کے روایتی ذرائع سے ہٹ کر متبادل زرائع سے بجلی پیدا کرنے کے مواقع تلاش کرنے چاہئے، پاکستان میں شمسی توانائی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے وسیع مواقع ہیں.
انہوں نے کہا اٹلی میں توانائی کے ماہرین پاکستان میں متبادل بجلی پیدا کرنے میں معاونت کر سکتے ہیں،موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی پیدا کرنے کی طرف توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا.
چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا اطالوی کمپنیوں کو پاکستان میں موجود سرمایہ کاری اور کاروباری مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے،پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں معدنیات کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، پاکستان اٹلی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،اٹلی سے اقتصادی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات بہتر بنانے کے خواہاں ہیں.
اطالوی سفیر نے علاقائی امن اور استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی،پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا.