اہم خبریںتازہ ترینشوبز

سلمان خان کی سرعام خاتون صحافی کو بوسہ دینے کی ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی خاتون دوست سے انوکھے انداز میں ملاقات نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

گوا میں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں بالی ووڈ اداکار کو ایک پرانی دوست کو گلے ملتے اور بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی شہر گووا میں 54 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیویل آف انڈیا کا آغاز ہوچکا ہے جو 28 نومبر تک جاری رہے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس تقریب میں سلمان خان کو اپنی بھتیجی علیزے اگنی ہوتری، جنہوں نے فلم ’فارے‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا، کے ساتھ دیکھا گیا ۔

جب سلمان خان ریڈ کارپٹ پر پہنچے تو وہاں موجود اپنی ایک پرانی جاننے والی دوست کو بطور صحافی دیکھ کر پھولے نہ سمائے اور ان سے ملنے چلے گئے۔

انہوں نے انہیں گلے لگایا اور بوسہ بھی دیا، جس پراس دوست نے اداکار کو روکتے ہوئے کہا کہ ’ڈرامہ مت کرو‘۔

اداکار کا یہ حیران کن عمل سوشل میڈیا پر خاصا وائرل ہو رہا ہے،ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف قسم کے تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

یاد رہے کہ سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ نے ریکارڈ توڑ بزنس کرتے ہوئے باکس آفس پر زیادہ کمائی کرنے والی پہلی فلم کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button