گوجرانوالہ(اے ون نیوز ) رہائی کا پروانہ جاری ہونے کے باوجود صنم جاوید کی رہائی ممکن نہ ہو سکی۔
اے ون ٹی وی کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اسلام آباد اور لاہور کی ٹیم گوجرانوالہ پہنچی تھی، ایف آئی اے نے صنم جاوید کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ٹیم صنم جاوید کو سینٹرل جیل سے لیکر چلی گئی۔ذرائع نے بتایاکہ صنم جاوید کو ایف آئی اے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو جیل سے فوری رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔