ڈپٹی کمشنر لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی نظر بندی ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہائیکورٹ کے حکم پر نظر بندی ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ، سرکاری وکیل کی جانب سے حکم نامے کی کاپی عدالت میں جمع کروادی گئی ہے۔
خیال رہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے صنم جاوید کی30 روز کے لیے نظر بندی کا نوٹیفیکیشن 2 دسمبر کو جاری کیا گیا تھا ۔