سیشن کورٹ لاہور میں مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی کارکن اور کیس میں ملزمہ صنم جاوید کو پولیس نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونےکے بعد پیش کیا۔
دوران سماعت پولیس نے عدالت سے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جو فاضل جج نے مسترد کرتے ہوئے ملزمہ صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔
سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی۔
خیال رہے کہ ملزمہ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس لاہور نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔