پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شفقت محمود نے عام انتخابات کے لیے اپنے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
شفقت محمود نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 170 سے کاغذات نامزدگی واپس لیے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ میں نے این اے 128 اور پی پی 170 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے لیکن اب میں نے الیکشن سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے’۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں کسی بھی سیسٹ سے امیدوارنہیں ہوں۔ اللّٰہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔