اہم خبریںتازہ ترین

عوام سے معافی مانگتا ہوں،شاہد خاقان عباسی نے اپنی ہی حکومت کو رگڑا لگا دیا

اسلام آباد(اے ون نیوز) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی ن موجودہ اسمبلی کو تاریخ کی بدترین اسمبلی قرار دے دیا۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوام کو بدترین اسمبلی سے نجات پر خوشی ملے گی اور آج خوشی کا دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدترین اسمبلی کا حصہ بننے پر عوام سے معافی مانگتا ہوں تاہم اب عوام کو اس بدترین ایوان سے نجات ملی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے اس ایوان کا حصہ رہنے پر شرمندگی ہے اور اس بدترین اسمبلی میں ہم سب کا کردار ہے۔ موجودہ اسمبلی تاریخ کی بدترین اسمبلی تھی۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ فیصلہ کرے گی کہ ہم نے کیا کیا اور عوام نے کچھ نہیں پایا صرف کھویا ہی کھویا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button