سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ پاکستان میں کرسی کی کوئی طاقت نہیں ہوتی اور میں وزیراعظم نہیں تھا بلکہ مجھےملازمت دی گئی تھی۔
شاہد خاقان عباسی نے الحمرا ہال میں جاری ’’ تھنک فیسٹ 2024 ‘‘ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اخلاقی جرات نہیں تو سیاستدانوں کو سیاست کرنےکا کوئی فائدہ نہیں، جس طرح نواز شریف اقتدارمیں آ رہے ہیں مجھےاس سے اختلاف ہے، نوازشریف اسٹیبلشمنٹ کے بغیر 100کے بجائے 30 سیٹوں پر آجائیں لیکن مورال ڈاؤن نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرسی کی کوئی طاقت نہیں ہوتی، میں وزیراعظم نہیں تھابلکہ مجھےملازمت دی گئی تھی، پی ٹی آئی چوری اور مسلم لیگ (ن) ڈکیتی کرکے اقتدار میں رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہوں، ان کے خلاف الیکشن نہیں لڑوں گا، میں نے سیاست نہیں چھوڑی۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ناکامی کے پیچھے چوری کا الیکشن ہے، ان کی یہ حالت چوری کے الیکشن کی وجہ سےہے۔