اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفا دیدیا،استعفے میں علامہ اقبال کے اشعار بھی لکھ دیے

لاہور(اے ون نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفا دیدیا،جسٹس شاہد جمیل کی ریٹائرمنٹ 2029 کو ہونا تھی
جسٹس شاہد جمیل نے استعفے کی کاپی صدر پاکستان کو بھیجوا دی۔

جسٹس شاہد جمیل22 مارچ 2014 کو ایڈیشنل جج کا حلف اٹھایا ،ایک سال بعد وہ ریگولر لاہور ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے،موسم سرما کی تعطیلات کے بعد جسٹس شاہد جمیل نے کیسز کی سماعت نہ کی،جسٹس شاہد جمیل نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفا دیا ہے۔

جسٹس شاہد جمیل نے استعفے میں علامہ اقبال کے اشعار بھی لکھے ہیں۔

آزاد کی اک آن ہے محکوم کا اک سال

کس درجہ گراں سَیر ہیں محکوم کے اوقات

آزاد کا اندیشہ حقیقت سے منوّر

کا اندیشہ گرفتارِ خُرافات

محکوم کو پِیروں کی کرامات کا سودا

ہے بندۂ آزاد خود اک زندہ کرامات

اقبال ! یہاں نام نہ لے علم خودیِ کا

موزوں نہیں مکتب کیلئے ایسے مقالات

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button